ضلعی انتظامیہ کس چیز کی کڑی نگرانی کرنے لگی

0
36

ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک سے قبل سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی شروع..

ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک سے قبل سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی شروع کردی-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کرکےسبزیوں اور پھلوں کی نیلامی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا خود جائزہ لیا-انہوں نے منڈی میں صفائی کی صورتحال بھی چیک کی اور پھڑیوں کو علیحدہ نرخناموں کا اجراء جاری رکھنے کے احکامات دیئے-

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاء کے نرخ استحکام میں ہیں کسی چیز کی شارٹیج بھی نہیں ہے کم ریٹس کا فائدہ ضلعی انتظامیہ ہر صورت عام شہری تک پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے آڑھتیوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا- ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن، ای اے ڈی اے محمد خالد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے-

Leave a reply