ممبئی : ریپبلک ٹی وی کےچیف ایڈیٹرکوعدالت کی طرف سےبہت بڑاجھٹکا،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کے ایک بڑی شخصیت کو عدالت کی طرف سے بہت بڑا جھٹکا لگا ہے،ادھر ممبئی ہائی کورٹ نے ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے جمعے کو کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارنب نے عبوری ضمانت کی اپیل کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔بدھ کو ممبئی پولیس نے انہیں ایک انٹیریئر ڈیزائنر انوے نائک کو خود کشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں علی باغ کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
پولیس نے ریمانڈ کے لیے اپیل کی تھی لیکن عدالت نے پولیس ریمانڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ارنب گوسوامی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔پولیس سنہ 2018 میں ارنب کے خلاف ممبئی میں مبینہ طور پر ’خود کشی پر اکسانے‘ کے الزامات کے تحت درج کیے گئے ایک مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کو ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔