اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا:کیاصرف نوٹس ہی ہوگایاتبدیلی بھی آئے گی:عوم کا سوال ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔
ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جبکہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچی تھی۔
اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔
خیال رہے کہ علی حیدر گیلانی کا اپنی ووٹ ضائع کرنے سے متعلق ویڈیو پر موقف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہم سے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی نے رابطہ کیا تھا ، جن کا کہنا تھا کہ وہ حفیظ شیخ کے بجائے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف ملک بھرسے اہل وطن کی طرف سے الیکشن کمیشن کے نام مختلف پیغامات میں کہاجارہا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن اتنے بڑے جرم پر خاص سیاسی جماعت یا سوچ کو بچانے کے لیے کوئی کھیل کھیلے گا یا پھرواقعی اس قوم کی امیدوں کے مطابق فیصلہ کرے گا
یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ اگرالیکشن کمیشن کی طرف سے قابل عبرت نوٹس نہیں لیا جاتا تو پھرچیف الیکشن کمشنرکی معذولی کےلیے تحریک چلائی جائے گی