ای وی ایم کی خریداری پر الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے یا کچھ اور کہانی

اسلام آباد:ای وی ایم کی خریداری پر الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے یا کچھ اور کہانی،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے لیے ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے۔اس پراپنی مرضی کریں گے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے حوالے سے حکومتی دباؤ مسترد کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے لیے ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس پر ای وی ایم کے حوالے سے ٹینڈرز جاری کرنے کا دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، تاہم الیکشن کمیشن ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ کار کے مطابق ہی امور انجام دے گا، الیکشن کمیشن ای وی ایم اور منسلک ایشوز پر 3 کمیٹیاں تشکیل دے چکا ہے، تینوں کمیٹیاں 4 ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں، ان کمیٹیز کی سفارشات پر کنسلٹنٹ ہائر کر کے ٹینڈرز سمیت دیگر امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں ہے جس پر کوئی دباؤ قبول کریں، میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھانا یا بیانات سے ای سی مرعوب نہیں ہوگا۔

 

 

 

Comments are closed.