2008 میں لکھی گئی کتاب "دنیا کا خاتمہ”میں کورونا کے خطرناک حملوں کی نشاندہی

0
151

لاہور:2008 میں لکھی گئی کتاب "دنیا کا خاتمہ”میں کورونا کے خطرناک حملوں کی نشاندہی ،اطلاعات کے مطابق 2008 میں لکھی گئی ایک اہم کتاب جس کا عنوان "دنیا کا خاتمہ” ہے میں‌ دنیا بھرمیں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کے متلعق خطرناک انکشافات کیے گئےہیں

اس حوالے سے منظرعام پرآنے والی اس کتاب جس کا ٹائٹل نام "دی اینڈز آف ورلڈ” یعنی دنیا کا خاتمہ ہے میں 12 سال پہلے ہی ایسے انکشافات کیے گئے ہیں جن سے یہ اندازہ ہوتا ہےکہ یہ ایک خودساختہ وائرس ہے جس دنیا میں تجربات کےلیے پھیلایا گیاہے اورہوسکتا ہےکہ اگلی آنی والی جنگ میں یہ ایک ایسا خطرناک بائیولوجیکلی ہتھیاربن کردنیا پرگرے کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا ختم ہوجائے

اس کتاب میں اس کے بارے میں لکھا ہے کہ ایسی بیماری آئے گی جو پھیپھروں پراثرانداز ہوگی اوردیکھتے ہی دیکھتے انسان کا خاتمہ کردے گی

اس میں یہ بھی لکھا ہےکہ سن 2020 کے ایام میں اس سے پہلے بخار اورفلو جیسی علامات پیدا ہوں گی جس کے بعد پھیپھڑے بھی متاثرہوں گے

اس کتاب کو سوشل میڈیا پروائرل کرنےوالوں کا خیال ہےکہ اس تحریر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک سازش ہے جس پربڑے عرصے سے کام ہورہا تھا

Leave a reply