مصائب اور مشکلات کی پرواہ نہیں، اذان دیتا رہوں گا،پاکستان کےتمام دشمن ایک ہوچکے، زیدحامد کااعلان

0
51

راوالپنڈی : میرا ٹویٹر اکاونٹ بند کریں یا میرے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردیئے جائیں میں اپنی قوم کو جگانے کے لیے اذان دینے سے گریز نہیں کروں گا، پاکستان کے تمام دشمن اکٹھے ہوچکے لیکن میں بتادینا چاہتا ہوں کہ پاکستان بھی دشمنانان پاکستان کو ایک ایک کرکے ماریں گا ، میری التجا یہ ہے کہ ہوشیار رہنا ، مشکل وقت ہے ، ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگار محب وطن شخصیت پاکستان کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے کا دعویٰ کرنے والے زید حامد نے باغی ٹی وی کے نام اپنے پیغام میں کیا ،

زید حامد کا کہنا تھا کہ جب قوموں پر سخت وقت آتے ہیں، جنگ سر پر کھڑی ہوتی ہے، تو یہی وقت ہوتا ہے کہ جب شیر اور دلیر پہچانے جاتے ہیں، منافق اورغدار صاف نظر آنے لگتے ہیں۔ ہماری صفوں میں اس قدر غدار اور منافق ہر طبقے اور ادارے میں موجود ہیں کہ اس پاک سرزمین کا بچ جانا ہی ایک معجزے سے کم نہیں ہے۔چاہے سیاسی جماعتیں ہوں، میڈیا ہو یا مذہب کے نام پر دین فروشی، آج ہر منافق، غدار کھل کر پاک سرزمین پر حملے کررہا ہے۔

زید حامد کہتے ہیں کہ ہماری اذان سے پوری دنیا میں اللہ اورا سکے رسولﷺ کے دشمنوں کو آگ لگی ہوئی تھی۔ اکاﺅنٹ بند ہونے سے قبل صرف ایک مہینے میں ساڑھے سات کروڑ لوگوں تک ہماری ٹویٹس پہنچیں تھیں۔ پوری بھارتی ریاست کی چیخیں نکل رہی تھیں۔ مگر تکلیف دہ بات یہ تھی کہ خود پاکستان میں ہماری آواز کو دبایا جارہا تھا۔

زید حامد نے مزید کہا کہ ایک بات بہت اچھی طرح سمجھ لیں۔ ہم پہلے بھی ہزار دفعہ اس کو واضح کرچکے ہیں، مگر ذہنی معذوروں کو سمجھ ہی نہیں آتی۔اچھی طرح سمجھ لیں کہ ہر وہ شخص، سیاسی جماعت، مذہبی گروہ یا میڈیا جو پاکستان کے خلاف بات کرے گا یا نقصان پہنچائے گا، ہمارے ہاتھوں ذلیل ورسوا ہوگا۔ہمیں نہ کسی کی سیاسی وابستگی کی پرواہ ہے، نہ کسی کے مسلک و مذہب سے ہمیں کوئی سروکار۔ نہ ہم فرقہ وارانہ جھگڑوں میں پڑتے ہیں نہ کسی کے عقیدے سے ہمارا کوئی واسطہ ہے۔ لیکن اگر کسی نے پاکستان کی نظریاتی یا جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہنچایا تو ہم کھال اتار دینگے

زید حامد نے پاکستانی قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرچکا ہے۔ اس نے نہ کسی اقوام متحدہ کی پرواہ کی، نہ کسی ”عالمی برادری“ کی۔ پاکستانی احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں، اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ یا کوئی عالمی برادری بھارت کو کشمیر خالی کرنے پر مجبورکرسکتی ہے۔

زید حامد کہتے ہیں‌کہ ایک طرف بھارت نے کشمیر ہڑپ کرلیا ہے تو دوسری جانب اسرائیل کھل کر اعلان کرچکا ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں اردن کو بھی ہڑپ کرلے گا۔جس طرح اسرائیل فلسطین کو ہڑپ کررہا ہے، اسی طرح بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں کرے گا۔ جب مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرلے گا، پھر آزاد کشمیر کی جانب بڑھے گا۔

زید حامد کہتے ہیں کہ مگرجب میں اسلام آباد کی جانب دیکھتا ہوں تو حیرت اور دہشت میں مبتلا ہوجاتا ہوں کہ یہاں کی حکمران اشرافیہ کو حالات کی سنجیدگی اور نزاکت کا احساس ہی نہیں ہے۔جہاں تک قوم کا تعلق ہے وہ بھی اسی غفلت میں مبتلا ہے کہ جس میں ملک کی اشرافیہ ہے۔قرآن کی دلیل ہو یا تاریخ کے حوالے، سب اس بات کی دلالت کررہے ہیں کہ یہ پاکستانی قوم ایک سخت مار کھانے والی ہے۔دشمنوں نے تو پاکستان کو چاروں جانب اور اوپر اور نیچے سے گھیرا ہی ہوا ہے، مگر شرمناک بات تو یہ ہے کہ ہماری اپنی اشرافیہ بھی ملک و ملت کی جڑیں کاٹ رہی ہے۔

زید حامد نے آخر میں خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پاکستانی قوم کو جو خطرات درپیش ہیں اور آنے والے وقتوں میں جن آزمائشوں سے واسطہ پڑنے والا ہے، اس کے بارے میں تمام تر تفصیل یہ فقیر اپنی اس قوم کو دے چکا ہے۔ حجت تمام ہوچکی ہے، مسائل اور ان کا حل بتایا جاچکا ہے۔۔۔ اب صرف اللہ کے امر کا انتظار ہے۔میرے مالک نے جتنی اجازت دی، ہم ان شاءاللہ، اس ڈیوٹی کو انجام دیتے رہیں گے۔ نہ کسی دشمن کا لحاظ کریں گے، نہ کسی غدار و کمینے کیلئے نرم گوشہ رکھیں گے۔ جس کو ہمارے انداز سے پریشانی ہو، یہاں سے چلا جائے۔ نہ ہم آپ کی تعریف کے طالب ہیں نہ آپ کی گالیوں سے ہمیں کوئی فرق پڑتا ہے

Leave a reply