انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

0
29

سڈنی:انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا لگ گیا، اہم فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی کی انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل (جمعرات کو) کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی میں انجری کے سبب بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ کرس جورڈن کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مارک ووڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 7.71 کے اکنامی ریٹ سے 9 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کی پیش گوئی کردی۔ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ہوگا۔کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنےکالم میں بھی اس کی پیش گوئی کی تھی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا جس میں فیصلہ ہوگا کہ کون فائنل میں پاکستان کا سامنا کرےگا۔

Leave a reply