بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ویب سیریز دی فیم گیم کے ساتھ اپنے او ٹیٹی کی شروعات کی جو اس سال فروری میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوئی. مادھوری دکشٹ نے اس میں اپنے پرانے کوسٹار سنجے کپور کے ساتھ کئی برس کے بعد کام کیا. دونوں کو کافی پذیرائی ملی، تاہم ایک خبر کافی دن سے گردش کررہی تھی کہ مادھوری ڈکشٹ کی ‘دی فیم گیم’ سیزن 2 منسوخ ہو گئی ہے اس پر سنجے کپور نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے یہ سب افواہیں ہیں.ای ٹائمز سے بات کرتے ہوئے، سنجے کپور نے دی فیم گیم کے سیکوئل کو روکے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی افواہیں صرف یہ ثابت کرنے کے لیے چلتی ہیں کہ شو کامیاب ہے اور لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ یاد رکھیں کہ
ایسی افواہوں کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ شو بہت کامیاب ہے اور لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ یہ اتنا کامیاب شو ہے اور حقیقت یہ ہے کہ لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اسکے سیکول کے آنے کے منتظر ہیں.دی فیم گیم سیزن 2 کی شوٹنگ کے شیڈول کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شو تحریری مرحلے میں ہے لہذا شوٹنگ ابھی شروع نہیں ہو سکتی جیسے تحریری مرحلہ ختم ہو گا یقینا شوٹنگ بھی پلان کر لی جائیگی. یاد رہے کہ مادھوری ڈکشٹ اور سنجے کپور نے نوے کی دہائی میں فلم راجہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم فلاپ رہی تھی لیکن اس کے گیت آج بھی لوگ پسند کرتے ہیں .