شہداء کے اہل خانہ سے استدعا ہے کہ جلد تدفین کردیں:شرپسندوں سے بچیں‌ :اہم ایرانی شخصیت نے حکم دے دیا

0
31

تہران :شہداء کے اہل خانہ سے استدعا ہے کہ جلد تدفین کردیں:شرپسندوں سے بچیں‌ :اہم ایرانی شخصیت نے حکم دے دیا،اطلاعات کے مطابق ایران کے مرکزی رہنما آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ شہداء کے جسم مطہر کا احترام ہم سب پر واجب ہے، شہداء کے اہل خانہ سے استدعا ہے کہ جلد تدفین کردیں۔

اس حوالے سے ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ برادری کے گیارہ کانکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اقدامات کرے ۔

ایرانی عالم مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مچھ علاقے میں داعشی دھشتگردوں کے ذریعے کے گئے بہیمانہ شیعہ قتل عام پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ کان کنوں کی شہادت افسوسناک بات ہے، ہزارہ ان بدامنیوں کے آغاز سے کئی عشرے گذر رہے ہیں، اس ملک کی عدلیہ، فوج اور امن قائم کرنے والے ادارے اس عظیم بحران کا علاج نہیں کر سکے ہیں اور ہر روز قتل و غارت اور دہشت گردانہ کاروائیوں کے نئے واقعات کی افسوسناک خبریں مل رہی ہیں۔

آیت اللہ مکرم شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہزارہ برادری کے لوگ قانون کا احترام کریں اور قانون کے دائرے میں رہ کر پُرامن احتجاج کریں ۔انہوں نے ہزارہ برادری سے درخواست کی کہ وہ میتوں کی تدفین کر دیں ۔ آیت اللہ مکرم شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں بلکہ آپ پُرامن رہ کر احتجاج کریں اور اپنے ملک کے قانون کا احترام کریں۔

Leave a reply