دورجاہلیت کی یاد تازہ ہوگئی:مناواں میں بیٹی کی پیدائش پر باپ نے خودکشی کرلی

لاہور:دورجاہلیت کی یاد تازہ ہوگئی:مناواں میں بیٹی کی پیدائش پر باپ نے خودکشی کرلی،اطلاعات کے مطابق لاہورمناواں کےعلاقے میں ایک باپ نے اپنے گھربیٹی کی پیدائش پردل برداشتہ ہوکرخودکشی کرلی

آج خودکشی کا ایک افسوسناک واقعہ مناوں میں پیش آیا، جہاں 26 سالہ معیز کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی جس پر اس نے رنج میں آ کر خود کشی کرلی، اس کے اہلخانہ نے پولیس کو خود کشی کی اطلاع نہیں دی بلکہ خود ہی لاش ہسپتال لے گئے، پولیس نے موقع سے صرف پستول کو قبضہ میں لے لیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال میں ابتک 17 افراد نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں چار افراد نے موت کو گلے سے لگا لیا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات رونما ہوا جہاں پانچ افراد نے مختلف وجوہات کی بنا پر خودکشی کی۔

Comments are closed.