قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسٹار فاسٹ بولر وقار یونس کے والدقضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وقار یونس فیملی سے ملے بغیر ہی سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، ان کی کل شب تک لاہور واپسی متوقع ہے۔

سابق فاسٹ بولر کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ والد کی حالت کی تشویشناک ہونے کی خبر ملتے ہی ہوٹل میں قرنطینہ میں موجود وقار یونس واپس پاکستان چلے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس سے ہماری ملاقات نہیں ہوسکی، یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے، جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا روپڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کرسکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔

والد کی وفات کی خبر وقار یونس کو آسٹریلیا میں موصول ہوئی، انہوں نے دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا پہنچنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

 

وقاریونس کی اہلیہ فریال وقات نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔

ان کی وفات سے قبل وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وقار یونس کے والد کے لیے دعا کریں، وہ طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال میں‌ زیر علاج ہیں۔

 

 

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے وقار یونس کے والد کی وفات کی خبر پر دکھ کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور وقار، فیصل، علی اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Shares: