لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ڈپٹی سیکرٹری کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ڈپٹی سیکرٹری محمد صہیب بٹ کے والد محمد سرفراز بٹ سابق چیف انجینئر ہائی ویز نارتھ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
محمد سرفراز بٹ مرحوم کی نماز جنازہ کل مورخہ یکم نومبر کو صبح ساڑھے نو بجے جامع مسجد ڈیفنس فیز ون میں ادا کی جائے گی
ادھر اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محمد صہیب بٹ کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کےلیے دعائیں بھی کیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محمد صہیب بٹ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔