کراچی :گرمیوں میں‌ لوڈشیڈنگ سے نجات، وفاقی حکومت نے کراچی کو بڑا تحفہ دے دیا،اطلاعات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کو گرمیوں اور رمضان المبارک میں 450 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

 

عمر ایوب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 220 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت مکمل ہوچکی ہے، کراچی کو گرمیوں اور بالخصوص رمضان المبارک میں 450 میگا واٹ اضافی بجلی ملے گی، 130 کلومیٹر طویل یہ ٹرانسمیشن لائن 31 مارچ سے فعال ہو جائے گی۔

 

واضح رہے کہ فی الوقت کراچی کو نیشنل گرڈ سے 800 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے تاہم 220 کے وی ڈبل ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے کے بعد کراچی کو مجموعی طور پر ایک ہزار 250 میگاواٹ بجلی ملے گی۔

 

عمر ایوب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کہ ’وزیراعظم کےکراچی سے کیے وعدے پورے ہو رہے ہیں، جامشورو سے ٹرانسمیشن لائن کو 31مارچ سے پہلے توانائی فراہم کی جائے گی‘۔

Shares: