لاہور: وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا:پی پی پریشان یہ کیا ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا۔یہ پلان اس قدرمتاثرکُن ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی اوراتحادی جماعت ایم کیوایم کے گُن گانے لگے
دوسری طرف سندھ حکومت پریشان ہےکہ یہ منصوبہ کراچی کی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا اورعوام اس کامیاب منصوبے پرعمران خان سے بہت متاثر ہیں
ادھر اسی سلسلے میں اس بہت بڑے منصوبے کی تکمیل کی خوشخبری دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی پلان کا ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا ہے، محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیوریج کا نظام، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
کراچی میں 4 کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل ہوگیا۔ محمودآباد نالے کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرعلی زیدی، اسد عمر اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی نے نالے کی تعمیر نو کا افتتاح کیا اور اس موقع پراسد عمر نے کہاکہ کے سی آرکا منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔
علی زیدی کا کہنا تھاکہ سعید غنی اورہم سب میں اتفاق ہواتھاکہ اداروں کوشہری سطح پرلائیں گے، لوکل باڈیز بل ہم سے ہمارے اختیار لے رہا ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھاکہ خوشی ہورہی ہے، یہ میرا حلقہ ہے، کراچی میں جب بھی زیادہ بارش ہوئی اس نالے کے اطراف کے علاقےڈوب جاتےتھے، اس پراجیکٹ پر تجاوزات ہٹانا مشکل کام تھا لیکن پر امن طریقے سے ہٹائیں۔
کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل. محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیورج کا نظام ، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل. کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا انشاءاللہ… جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں pic.twitter.com/33dYmejUHz
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 18, 2021
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انشاءاللہ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں۔