وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی کے خلاف شکا یات پر نو ٹس لے لیا

0
37

اسلا م آ باد:وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آ ئی) کے خلا ف ہزا روں درخواستوں پر از خود نو ٹس لیتے ہو ئے اپنے ادارے کے سینئر ایڈ وائزر اور سا بق وفاقی سیکر ٹر ی شو کت حیات درانی کو ذمہ داری سو نپی ہے کہ وہ ای او بی آئی کے با رے میں وفاقی محتسب کی کمیٹی کی 2016 ء کی رپورٹ میں کی گئی سفا رشات پر عملد رآمد کو یقینی بنا نے کے لئے اقدا مات اٹھا ئیں۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر ہونے پر اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

شو کت حیات درانی کی تیار کر دہ رپورٹ میں آ ئینی خلا ء، ورکرز کی رجسٹر یشن نہ ہو نے، نا قص دفتر ی نظام، پنشن اور اولڈ ایج گرا نٹ کی ادا ئیگی میں تا خیر، سی ایم ایسComplaint Management System)) کی عدم دستیا بی اور ای او بی آ ئی کے ہزا روں ملا زمین اور لا کھوں ورکرز کا کو ئی کمپیو ٹر ائزڈ نظام نہ ہو نے کی نشا ند ہی کی گئی ہے۔

کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے95فیصد نتائج مکمل:کس جماعت نےکتنی سیٹیں حاصل…

وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی ای او بی آئی کے نظام کی بہتر ی اور 94لا کھ کے لگ بھگ ورکرز کے مفا دات کے تحفظ کے لئے کمیٹی کی سفا رشات پر عملد رآمد کی خود نگرا نی کر یں گے۔

کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا

یاد رہے کہ ای او بی آئی کا ادارہ پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو بڑھاپے اور مستقل معذوری میں پنشن اور ملازم کی قبل از وقت موت کی صورت میں زیرکفالت افراد کو پنشن دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ زیر کفالت افراد میں بالترتیب بیوہ، مرحوم کے بچے اور والدین شامل ہیں۔قانون میں دی گئی شرائط کے مطابق پانچ، سات اور پندرہ سال ملازمت کی صورت میں پنشن واجب الادا ہو جاتی ہے

Leave a reply