گوادر:پہلا کارگوجہازکیا اہم سامان لے کرگوادرپہنچا ،عاصم سلیم باجوہ نے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گندم اور یوریا کی سپلائی لیے پہلا کارگو جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیاہے۔
معاون خصوصی کے مطابق کارگو شپ افغان ٹرانزٹ تجارت کے لئے گندم اور یوریا لیکر اس ہفتے گوادر پہنچایا گیا۔معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ کارگو جہاز کی گوادر بندرگاہ آمد سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔
ان کا کہناتھا کہ کارگو جہاز کا گوادر پہنچنا مقامی معیشت سے متعلق خواب شرمندہ تعبیر ہونا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان میں معاشی ترقی کا دورشروع ہوچکا ہے، یہ کرونا کی وبا نہ پھیلتی تو پاکستان نے بڑی تیزی سے معاشی ترقی کی اڑان بھرنی تھی