بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی :فواد چوہدری

اسلام آباد:بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی :اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر کو جاری کیا گیا جو کہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس سے پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ ملے گی ۔

 

 

واضح رہے کہ فروری میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں چرس و دیگر منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے جس کے پیش نظر حکومت وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ایک فیکٹری بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں چرس سے دوا تیار کی جائے گی، ہم ہر سال ہیروئن، چرس اور افیون بڑی مقدار میں پکڑتے ہیں اور پھر اسے جلاتے ہیں ۔

یاد رہے کہ فروری میں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے کرتے ہوئے پااکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ منشیات کو ادویات میں استعمال کے لیے شہریار آفریدی نے درست بات کی ہے ، منشیات کو ضائع کرنے کے بجائے ادویات میں استعمال کیا جائے تو یہ ایک مثبت کام ہوگا ۔

Comments are closed.