سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کا پہلا اجلاس منعقدہ ہوا؟

اسلام آباد:تاریخ22شام9بجے) سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کا پہلا اجلاس وزیر قومی فوڈ سیکیورٹی اور تحقیق سید فخر امام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سید فخر امام نے اسپیکر قومی اسمبلی Asad Qaiser کے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے مابین خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے لیے سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے قیام کو ایک احسن قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو احسن انداز میں انجام دینے اور ملک کو معاشی و سماجی چیلنجوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی عصر حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔ پارلیمانی اصولوں کو برقرار رکھنا اور غیر پارلیمانی طریقہ کار سے گریز کرنا ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی لائے گا سید فخر امام نے کونسل کے ٹی او آرز کو پڑھ کر سنایا اور انہیں جامع قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کی شمولیت سے پارلیمانی اصولوں اور روایات کو برقرار رکھنے کے لئے کونسل کی کارروائی کو بامقصد اور معنی خیز بنایا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں وزیر دفاع Pervez Khattak اور وزیر بین الصوبائی رابطہ Dr. Fehmida Mirza پر مشتمل ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کونسل کے دیگر ممبران سے رابطہ کر کے کونسل کے آئندہ اجلاس میں ان کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔وزراء پرویز خٹک اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملک کو درپیش مختلف چیلنجوں پر غور اور پارلیمان کی کاروائی احسن انداز میں چلانے کے لیے کونسل کے قیام پر اتفاق کے لئے اسپیکر اسد قیصر کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی قواعد و ضوابط اور اسمبلی کاروائی بہترین انداز میں چلنے سے ضابطہ پر عمل کرنے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔

Comments are closed.