بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے،اوآئی سی سیکرٹریٹ

0
30

ریاض:بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے،اوآئی سی سیکرٹریٹ نے بھارت میں اقلیتوں خصوصامسلمانوں پرہونے والے مظالم کا نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں‌

 

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ اوآئی سی کی طرف سے اس قدر سخت فیصلے کی وجہ سے بھارت بھی پریشان دکھائی دےرہا ہے اور اسے کوئی راستہ صاف دکھائی نہیں دے رہا ،ذرائع کے مطابق اوآئی سی نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف استعمال ہونے والے شہریت قانون کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ تنظیم اس حوالے سے حقائق کا بغورمطالعہ کررہی ہے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق او آئی سی بھارت میں شہید کی جانے والی بابری مسجد کا معاملہ بھی بھارت سے اٹھائے گی اوراس حوالےسے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا جائے گا یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تنظیم بہت جلد ایک اہم اجلاس بلانے جارہی ہے جس میں بھارت کے خلاف اہم فیصلے کیے جائیں گے

Leave a reply