مزید دیکھیں

مقبول

شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن سے کراچی میں تعینات...

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ(باغی ٹی وی) وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک روزہ...

5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5...

فون کے لیے بھائی سے لڑنے کے بعد لڑکی نے خود کشی کر لی

ناگپور: فون کے لیے بھائی سے لڑنے کے بعد لڑکی نے خود کشی کر لی،اطلاعات کے مطابق بھارتی شہر ناگپور میں ایک نوجوان لڑکی نے فون کے لیے بھائی سے جھگڑنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے بڑے شہر ناگپور میں ایک 19 سالہ بہن نے بھائی سے لڑنے کے بعد خود کشی کر لی، بھائی اسے اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔

ناگپور پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے والدین سے بھی موبائل فون خرید کر دینے کی فرمائش کی تھی تاہم گھر والوں کی خراب مالی حالت کے پیش نظر یہ فرمائش پوری نہیں ہو سکی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کے پاس فون تھا لیکن وہ بہن کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔ ہفتے کو دونوں بہن بھائی کے درمیان فون پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد لڑکی نے مایوسی کے عالم میں زہر پی لیا، حالت بگڑنے پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی مر گئی۔