لاہور:شراب نوشی بھی بدمعاشی بھی : لڑکی کی پولیس اہلکار پر مکوں کی بارش،پولیس اہلکار کا صبرمثال بن گیا،اطلاعات کے مطابق رات گئے لاہور کے مشہور علاقے ڈیفنس میں امیر زادی کے ہاتھوں پولیس اہلکار یرغمال، گاڑی روکنے پر لڑکی نے پولیس اہلکار پر مکوں کی بارش کردی، فوٹیج منظر عام پر آگئی، سی سی پی او لاہور نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں حیران کن واقعہ پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق خانزہ نامی لڑکی اپنے دوست کیساتھ گاڑی میں بیٹھ کر مبینہ طور پر نشہ استعمال کر رہی تھی،
بگڑی امیر زادی نے بیچ سڑک پر پولیس اہلکار کو تھپڑ اور گالیوں کی بھرمار کر دی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں@OfficialDPRPP @CcpoLahore pic.twitter.com/GzBNA01LmQ
— Pakistani (@AyanMalik05) December 20, 2020
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو لڑکی نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، لڑکی پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم گلوچ کیساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی کرتی رہی جبکہ پولیس اہلکار تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو لڑکی سے بچاتا رہا۔ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے، فوٹیج میں لڑکی اور اس کے دوست کو پولیس اہلکاروں کیساتھ ہاتھا پائی کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش بھی دی، پولیس نےخانزہ نامی لڑکی اوراس کے ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
سی سی پی او نے خاتون کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم میں اہلکار پر خاتون کا ہاتھ اٹھانا افسوسناک ہے، پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے تعینات کی جاتی ہے، شہری اپنے بچوں کو ایجوکیٹ کریں،اہلکار نے تحمل کا مظاہرہ کیا، خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔