حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیا

0
41

ریاض: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافہ کر دیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں اس وقت ایک نحوست کا راج ہے۔ ایک طرف لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری طرف کاروبار ٹھپ ہونے سے کروڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان حالات میں سعودیہ میں مقیم پاکستانی کچھ پریشان ہیں، اب ان کی پریشانی میں تھوڑا اور اضافہ ہونے والا ہے۔ سعودی پٹرولیم ادارے ارامکو کی جانب سے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ارامکو کی جانب سے 11فروری سے 10مارچ تک کے لیے پٹرول کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق مملکت میں پٹرول 95اور پٹرول 91کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے گئے ہیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق پٹرول 91 کی قیمت بڑھا کر ایک ریال81 ہللہ مقرر کر دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ دسمبر میں اس پٹرول کی قیمت 1 ریال 62 ہللہ فی لیٹر مقرر کی گئی تھی ۔

اس طرح پٹرول 91 کی قیمت میں18 ہللہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ پٹرول 95 کی نئی قیمت بڑھاکر ایک ریال 94 ہللہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ اس پٹرول کی قیمت ایک ریال75 ہللہ تھی۔

اس لحاظ سے پٹرول 95 کی قیمت میں 19 ہللہ کا اضافہ ہو گیا۔تاہم ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں پچھلے ماہ کے نرخوں پر برقرار رکھی گئی ہیں۔ ڈیزل کی قیمت 52 ہللہ فی لیٹر ہی رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت پچھلے ماہ کی طرح ہی70 ہللہ فی لٹر ہوگی۔

Leave a reply