پنجاب حکومت نے نومبرمیں بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

0
35

لاہور: پنجاب حکومت نے نومبرمیں بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کئے گئے اقدامات میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ حلقہ بندیوں کے مکمل ہوتے ہی ماہ نومبر 2020میں کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے ۔

 

باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کرانے کے فیصلہ کی اطلاع ملتے ہی حکومتی پارٹی پی ٹی آئی, مسلم لیگ ق اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ(ن )۔ پی پی پی۔ سمیت جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز سمیت جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کارکنوں کو تیاریاں کرنے کی ہدایات دے دی ہیں اور
محرم الحرام کے بعد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گئیں جبکہ محرم الحرام کے بعد کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے لیے دفاتر کھولنے کی بھی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔۔ذرائع

Leave a reply