لاہور: حکومت ہمارےسینیٹرزکواپنےساتھ ملاچکی:ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کاامیدوارہماراہی تھا،مگراب ہمارا نہیں رہا:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے مسلم لیگ (ن) ہی کے سینیٹر کو نامزد کر دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیاسی پارٹی کی کیا سیاسی حیثیت ہوگی جو اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین سینیٹ نامزد نہ کر سکے۔
مریم نواز نے ٹویٹ سے پہلے پارٹی رہنماوں کےساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ممبران کوتوڑکرحکومت سینیٹ کا الیکشن اگرجیت جاتی ہے توپھریہ جیت تو نہ ہوئی
اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چئیرمین کے لیے نامزد نا کر سکے اور اسکے لیے اسکو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے ن لیگ ہی کے سینٹر کو نامزد کر دیا ! 😂
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 11, 2021
دوسری طرف مریم نواز نے اپنے ابوکے بیانیے کو آگے بڑھاتے ہوئے پھراداروں پرالزام تراشی کی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کیلئے اس کو سٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) ان کے ہوش وحواس پر اتنی سوار ہے کہ امیدوار بھی ہمارا کھڑا کر دیا۔
مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت ہمارے بندوں کو توڑکراپنی تعداد پوری کرچکی ہے یہ ایک غیرجمہوری طریقہ ہے