اسلام آباد:حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات ہی نہیں کررہی :اطلاعات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما ممبر قومی اسمبلی اسد محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے ابھی تک ان سے مذاکرات ہی نہیں کیے
اسد محمود نے کہا کہ مزدور کی اجرت 25 ہزار اور ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافہ کیا جائے،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی بھی توجہ مبذول کرائی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں کیے گئے،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر مولانا اسعد محمود نے جانی خیل مظاہرین کا بھی معاملہ بھی اٹھادیا،پینل آف چیئر امجد نیازی نے پی ٹی آئی خواتین کو خاموش رہنے کی تاکید کردی
ایک موقع پر عاصمہ حدید کے جملوں پر جے یو آئی خواتین نے احتجاج کیا ، اس کے بعد جے یو آئی خواتین ارکان نشستوں سے اٹھ گئیں
مولانا اسعد محمود کی ایوان میں بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی خواتین نے بھی کچھ لقمے دیئے