گورنرپنجاب کا طلباکے تعلیمی سلسلے کوبچانےکے لیے زبردست اقدام ، طالب علم بھی راضی والدین بھی راضی
لاہور:پنجاب میں طلباکی تعلیم کے سلسلے کوبچانےکے لیے گورنرپنجاب کا زبردست اقدام ، طالب علم بھی راضی والدین بھی راضی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے تباہ حال نظام تعلیم اوراس سے وابستہ نسل نو کوبچانے کے لیے گورنرپنجاب نے ایک بہت ہی زبردست فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق گورنرسیکرٹیریٹ سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تمام پرائیویٹ اورپبلک سیکٹرز کی تمام یونیورسٹیززیرتعلیم طالب علموں کا مستقبل بچانے کے لیے ایک خدمت انسانیت پرمشتمل کام کریں ، گورنرپنجاب کی طرف سے اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کرونا کی وجہ سے جہاں بچے متاثرہیں وہاں بچوں کے والدین اس سے زیادہ پریشان ہیں
اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نونہالوںکا مستقبل بچانے کے لیے ان کے ساتھ بھرپورتعاون کریں
اس سلسلے میں کہاگیا ہےکہ تمام پرائیویٹ اورپبلک سیکٹریونیورسٹیزطالب علموں کوفیس کی ادائیگی کے سلسلے میں رعایت دیں،اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالب علموںسے فیسوں کی وصولی کے لیے قسطیں کی جائیں تاکہ کرونا کی وجہ سے معاشی طورپرتباہ حال والدین آسانی سے فیسیںبھی ادا کرسکیں اوربچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہ سکے