آج کل دا گریٹگاما کے بہت چرچے ہیں کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کو معروف رائٹر ناصر ادیب لکھ رہے ہیں اور ناصر ادیب اسکی تصدیق بھی کر چکے ہیں. اس فلم کے پرڈیوسر شایان فاروقی ہیٰں انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ دا گریٹ گاما پاکستانی سینما کی تاریخ کی مہنگی تریب فلم ہو گی .میں سکرپٹ ناصر ادیب سے لکھوا رہا ہوں کوشش یہی ہے کہ کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے. شایان فاروقی نے کہا کہ اسی سال میری فلم منی بیگ گارنٹی بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں فواد خان ، وسیم اکرم جیسے سٹارز دکھائی دیں گے. مجھے امید ہے کہ منی بیگ
گارنٹی کے ساتھ دا گریٹ گاما بھی شائقین کو پسند آئیگی. یاد رہے کہ دا گریٹ گاما کی کاسٹ کے بارے میں میڈیا کو نہیںبتایا گیا اور نہ ہی یہ ابھی تک بتایا گیا ہے کہ دا گریٹ گاما کو کون ڈائریکٹ کرے گا. ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ دا گریٹ گاما ایسی فلم ہو گی کہ لوگ باقی فلموں کو بھول جائیں گے اور میں دعوی سے کہتا ہوں کہ یہ فلم نہ صرف پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑی بجٹ سے بننے والی فلم ہو گی بلکہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی ثابت ہو گی .








