تھانہ ہڑپہ:تفتیشی مرزا اسماعیل کا جنسی درندگی کےملزمان سے مک مکا،سائلین رل گئے

crime

ہڑپہ:تھانہ ہڑپہ کی حدود چک بمبہ میں 3 اوباشوں کی 14 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کا نوٹس ملزمان کے خلاف فورآ مقدمہ نمبری 683/22 بجرم 377 درج، ڈی پی او صاحب کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ آصف سرور کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ایک ملزم گرفتار، دو فرار۔ ملزمان آٹھویں جماعت کے طالب علم عاصم جبار سے زیادتی کے دوران اس کے جسم کو سگریٹ سے جلاتے رہے۔ جب متاثرہ بچہ شور کرتا تو اس پر پائپوں سے تشدد کرتے۔ بچہ انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ڈاکٹرز نے جنسی زیادتی و جسمانی تشدد کی تصدیق کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ آصف سرور نے میرٹ پر تفتیش کر کے درندے ملزمان کو سزا دلوانے کی ٹھان لی تو بااثر ملزمان نے کچھ صحافت کے نام پہ دھبہ بلیک میلر 8 جماعت فیل صحافیوں کو اپنے ساتھ ملا کر پولیس کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

ڈی پی او ساہیوال سردار صادق بلوچ کی ڈی ایس پی سرکل رانا افتخار اور ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ آصف سرور کو بغیر کسی دباؤ کے ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کے احکامات۔ ایک مرکزی ملزم گرفتاری کے ڈر سے 20 تاریخ کے لیے دوبئی کی ٹکٹ کروا کے روپوش، مدعی فریق کو ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ۔ اس تمام صورتحال میں تفتیشی مرزا اسماعیل کی من مانیاں عروج پر، مدعی فریق کو تفتیشی مرزا اسماعیل پر شدید تحفظات کہ مرزا اسماعیل صاحب نوٹوں کے عوض کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

یاد دہانی کے لیے بتاتا چلوں چند روز قبل کاشف لطیف نامی درندے نے بھی ایک 7 سالہ معصوم پھول کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا وہ مجرم عدالت حضور سے ضمانت منسوخی کے باوجود 10 دن سے تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

اس مقدمہ کے مدعی فریق نے بھی تفتیشی مرزا اسماعیل پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور تبدیلی تفتیش کے لیے بھی درخواست گذاری۔ جہاں ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ان کی باقی ماندہ ٹیم اور ڈی ایس پی صدر سرکل رانا افتخار صاحب انتہائی محنت و لگن سے کام کر کے جرائم کنٹرول کر رہے ہیں وہیں ڈی پی او ساہیوال سردار صادق بلوچ کو چاہیے کہ اتنے حصاص معاملات کی تفتیش کرپشن و لاقانونیت کا ارتکاب کرنے والے تفتیشی مرزا اسماعیل کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ڈی پی او ساہیوال کی جانب سے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر عوامی و سماجی حلقوں، انجمن تاجران، صحافی برادری نے ڈی پی او ساہیوال سردار صادق بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.