لاہور:ہائی کورٹ نے بھی چینی کے معاملے پر”جھنڈی”کرادی،اطلاعات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں ، ادھر اس حوالے سے مہنگے داموں چینی کی فروخت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا.

لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت میں بتایا گیا ہے کہ مہنگے داموں چینی کی فروخت ,لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ,

درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نےکہا ہے کہ عدالت چینی کی قیمت مقرر کرنے کے تکینکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی،

چینی کی قیمتوں کے تعین کے حولے سے دائر درخواست پرجسٹس شاہد جمیل خان نے چودہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ،عدالت نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف جہانگیر ترین سمیت دیگرز کی شوگر ملوں کی درخواستیں نمٹا دیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری خوراک ، سیکرٹری انڈسٹری ، کین کمشنر سمیت دیگرز افسران پیش ہوئے ،

جسٹس شاہد جمیل خان نے چودہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں کے متعلق معاملہ پہلے ہی اپیلیٹ کمیٹی کے روبرو زیر سماعت ہے ، شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت کے لیے مجاز فورم موجود ہے، اس لئےعدالت چینی کی قیمت مقرر کرنے کے تکینکی مسٸلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی ،

عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اپیلیٹ کمیٹی چینی کی قیمت کے تعین میں صارفین کے مفاد کو بھی سامنے رکھے ،اگر قیمت کے تعین میں ملوں کےتحفظات سامنے آئیں تو انہیں بھی دور کیا جائے ، چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹائی جا رہی ہیں ، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو،، وفاقی وزیر خسرو بختیار کی رحیم یار خان شوگر مل سمیت دیگر شوگر ملوں نے حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Shares: