کوئٹہ :ساری دنیا آج عید کے دن اپنوں کے ساتھ خوشیاں منارہی ہے ، مگرسانحہ مستونگ کے شہدا کے گھرآج بھی افسردہ ہیں‌، جمال رئیسانی ،باغی ٹی وی کے مطابق فرزند پاکستان ، شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کے لخت جگرنواب زادہ جمال رئیسانی نے آج عید کے موقع پر ایسے الفاظ ادا کردئیے جہاں جمال رئیسانی بھی غمگین ہوگئے وہاں سراج رئیسانی کے چاہنے والے بھی اپنے آنسونہ روک سکے،

باغی ٹی وی کےمطابق نوابزادہ جمال رئیسانی جو کہ پچھلے کئ ماہ سے پاکستان کے دفاع کے لیے کم عمری کے باوجود بہت بڑا کردار ادا کررہے ہیں ، آج نواب کے نواب بیٹے عید کے دن اپنے شہید باپ اورشہید بڑے بھائی کی جدائی کے بارے میں ایسے کلمات ادا کردیئے کہ جس سے ہرسننے اوردیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کرگئے

 

 

نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں آج کے دن عید کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں پر سانحہ مستونگ کے شہداء کے گھر آج بھی افسردہ ہیں۔ مجھے میرے والد شہید سراج رئیسانی اور بڑے بھائی شہید میر حقمل رئیسانی کی بہت یاد آرہی ہے۔ وہ وقت کبھی نہیں بھولتا جب ہم اکھٹے عید کی نماز پڑھنے جاتے تھے، دل افسردہ پر مطمئن ہے

Shares: