معروف اداکار سہیل احمد المعروف "عزیزی” کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

0
34

لاہور:معروف اداکار سہیل احمد المعروف "عزیزی” کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی ،اطلاعات کے مطابق معروف اداکار سہیل احمد کے چھوٹے بھائی جنید اکرم گردے فیل ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے،

جنید اکرم کی نماز جنازہ اے بلاک مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ خطیب ماڈل ٹاؤن مسجد مفتی خلیل الرحمٰن حقانی نے نماز جنازہ پڑھائی.

 

تفصیلات کے مطابق اداکار سہیل احمد کے بھائی جنید اکرم گردے کی مرض میں سولہ سال سے مبتلا تھے اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے، جنید اکرم شیخ زید ہسپتال میں داخل تھے،

نماز جنازہ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، سینیر رہنما پی پی پی قمر زمان قائرہ، چیر مین دنیا نیوز میاں عامر محمود، سماجی شخصیت شاہد قادر، سینیر تجزیہ گار سلمان غنی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

Leave a reply