لاہور:‏یہ انسانی حقوق کی وزیر ھیں اور ان کے لان میں عوام کے بیٹھنے کےلیے کرسیاں نہیں.،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک معاشراتی تقسیم کے حوالے سے بہت بڑا تبصرہ ہورہا ہے،اس حوالے سے انسانی حقوق کی وفاقی وزیرشیریں مزاری کے اپنے علاقہ کے ووٹرز کے بارے میں جورویہ اختیارکیا ہے زیربحث ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پریہ دکھایا جارہا ہےکہ شیریں مزاری اپنے حلقے کے عوام کے مسائل سننےکےلیے ایک شاہی کرسی پربیٹھی ہیں جبکہ شیریں مزاری کوعزت دینےوالے غریب لوگ اس طرح سامنے زمین پربیٹھے ہیں کہ دیکھنے والے بھی برداشت نہ کرسکے

ذرائع کےمطابق انسانی حقوق کی وفاقی وزیرکے سامنے لان میں بیٹھے لوگ اپنی بے بسی کا اظہاربے بسی سے کررہےہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شیریں مزاری کی عادت مبارک ہےکہ وہ جب بھی جاتی ہیں‌ اپنے علاقے کے غریبوں کےساتھ یہی رویہ اختیارکرتی ہیں‌

Shares: