سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو ہڑتال کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ًًًًمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظآلم کےخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ وادی کی علاقائی سالمیت،ڈیموگرافی بدلنے کی کوشش نوجوانوں کی گرفتاری،قتل،انسانی حقوق کی پامالی قابل مذمت ہے۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل،2 لاکھ مکانات کی تعمیر چاہتا ہے،بھارت اسرائیل طرز پر کشمیریوں کی زمین چھین کر مسلح ہندو بساناچاہتا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرس کے مطابق کشمیر پر ایک بھی بھارتی فوجی کی موجودگی تک جدوجہد جاری رہےگی۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا، نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

Shares: