شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنہ” کتاب کی پہلی جلد کے آئس لینڈ ایڈیشن جاری ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق آئس لینڈ کے سابق صدر لوفر راگنار گریمسن نے ہارپا کانفرنس اورکنسرٹ سنٹرمیں ہونے والی تقریب رونمائی میں شرکت کی ۔

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ اس سے پہلے ہونے والی بات چیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ شی جن پھنگ کے طرز حکمرانی کے فلسفے سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کتاب کے آئس لینڈکے ایڈیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے چین اور آئس لینڈ اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستانہ تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ چینی کے علاوہ دیگر زبانوں میں اس کتاب کی اشاعت تمام اقوام کے ساتھ مکالمے کی ایک کوشش ہے۔ اگر ہم اپنے مستقبل کو سمجھنا چاہتے ہیں، اپنے مستقبل کو نیویگیشن کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چین کوسمجھنا ہوگا۔

پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

چائنہ انٹرنیشنل کمیونیکیشنز گروپ کے صدردوژان یوآن نے تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنہ” میں چین کی قومی حکمرانی اور عالمی نظم و نسق سے متعلق امور پرصدر شی کی گہری سوچ کا اظہارکیاگیا ہے،جس میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل اور ایک بہتر دنیا کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کو فروغ دینے کے لیے چین کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

Shares: