نظریہ اسلام ہی نظریہ پاکستان ہے،اعزاز الحق
اسلام آباد:21مارچ رات 10بجے)پاکستان کا حصول اسلام کی بنیاد پر ممکن ہوا جسکا خواب شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیکھا ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اعزاز الحق عباسی نے میڈیا کو جاری بیان
تفصلات کے مطابق انکا مزید کہناتھا کے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ناظم اعلی ایم۔ایس۔او پاکستان برادرم رانا محمد ذیشان کے حکم پر 21 تا 31 مارچ عشرہ یوم پاکستان بعنوان تحریک آزادی پاکستان میں طلبہ کا کردار منا رہی ہے جسکا مقصد نسل نو بالخصوص طلبہ برادری میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا اور نظریہ پاکستان سے آگاہی فراہم کرنا ہے انکا مزید کہنا تھا وطن عزیز میں موجودہ تمام مسائل کا حل نظام اسلام میں مضمر ہے جسکے لیے مسلمانان پاک و ہند نے اپنی جانوں کا نظریہ پیش کیا ایم۔ایس۔او پاکستان مملکت خداد پاکستان کو قائد و اقبال کا حقیقی فلاحی اور اسلامی پاکستان بنانے کے لیے کوشاں ہے اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار نسل نو کی ایسی کھیپ تیار کر رہی ہے جو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اپنا جزو ایمان سمجھتی ہے