مزید دیکھیں

مقبول

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی...

تلخ کلامی،محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور ملتان سلطانز...

وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، کینال منصوبے پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...

بھارتی جھوٹ پکڑا گیا،پہلگام حملہ متاثرین زندہ نکلے،ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے...

بنگلور، بھارتی فضائیہ کے افسر پر حملہ

بھارتی فضائیہ کے ایک افسر پر بنگلور کے علاقے...

بھارتی فوج تباہی کےدہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنےلگےتوکہیں افسران خودکشیوں پرمجبور

نئی دہلی :بھارتی فوج تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہی ہے ، اب تو صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسراناطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں اس وقت بغاوت کی کیفیت ہے اور اطلاعات ہیں کہ بڑے بڑے جنرلزاپنے مخالفین جنرلز کو مروانے کےلیے کہیں ہیلی کاپٹر جیسے حادثات کرواتےہیں تو کہیں اپنے ہی ماتحت جوانوں سے فائرنگ کروا کر کام تمام کروا دیتے ہیں

ویسے تو بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کوانتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے مگرچند دن پہلے جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کوفضا میں راکٹ یا میزائل سے داغے جانے کے بعد یہ تنازعہ اب کھل کر سامنے آگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں نے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے والے فوجی افسران کو گرفتار کرلیا ہے اوران کی گرفتاری کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے ،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سازش میں بھارتی فضائیہ کے ایک اسکوارڈ ن لیڈر،بری فوج کے ایک جنرل اور ایک برگیڈربھی اس وقت فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں ، جن کے بارے میں بھارتی فوجی حکام معاملے کو پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں‌

تازہ واقعہ میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ساتھی فوجی کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے سپاہی لکشمی نارائن کی صوبیدار جسبیر سنگھ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سپاہی نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ایک فوجی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صوبیدار جسبیر سنگھ کو زخمی حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔فوری طورپر جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

دوسری طرف بھارتی فوج میں اعلیٰ‌افسران کے رویے کی وجہ سے پہلے جوان اور جونیئر افسران خودکشیاں کرتے تھے مگراب تو خود بڑے بڑے افسران کی طرف سے خود کشی کے واقعات سامنے آرہے ہیں‌،

یہ بھی یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ چند دن قبل پیش جب غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک میجر نے ضلع رامبن میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے میجر پرویندر سنگھ نے ضلع کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔کھاری پولیس پوسٹ کے انچارج کے مطابق مہوبل میں 23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹرپر اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر524 ہو گئی ہے۔ خودکشیوں پر مجبور