بھارتی کورونا وائرس نے برطانیہ کا ستیاناس کردیا:ہرطرف تباہی کے آثار
لندن:بھارتی کورونا وائرس نے برطانیہ کا ستیاناس کردیا:ہرطرف تباہی کے آثار ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں بھارتی کورونا قسم کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، جہاں اب تک بھارتی کورونا قسم کے 5ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے کچھ علاقوں میں نئے مریضوں کی اکثریت بھارتی کورونا قسم سے متاثر ہے۔ لندن میں کرائیڈن، ہونزلو اور ہیلنگڈن میں انڈین ویرئینٹ کے کیسز موجود ہیں۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی کورونا وائرس قسم بھارت سے واپس آنے والوں کی وجہ سے پھیلی۔
بھارتی قسم برطانوی کورونا قسم سے50فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ برطانیہ کے 8علاقوں میں انڈین قسم کی وجہ سےنئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
دوسری طرف برطانیہ کے علاوہ امریکہ ، فرانس ، جرمنی ، جاپان اوردیگر ملکوں میں بھی بھارتی کورونا وائرس تیزی سے پہنچ رہا ہےاورہر طرف تباہی پھیلا رہا ہے