بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوتیار رہنے کاحکم دے دیا

0
38

نئی دہلی : بھارتی وزیردفاع نے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق بھارت جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکا، بھارتی وزیر دفاع نےبھارتی فضائیہ کوتیاررہنے کا حکم دے کربڑے خطرے کا الارم بجادیا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق نے فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا، بھارت جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکا،ذرائع کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے ان فضائی دستوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال میں اہم سرانجام دینے کےحوالے سے اہم احکامات بھی دے رکھے ہیں‌ ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصدچین کی طرف سے ممکنہ مداخلت کوروکنا اورچین کو سخت پیغام دینا مقصود ہے

 

بھارتی وزیردفاع کے اس بیان کے بعد خطے میں چین اورپاکستان نے ابھی اپنی ایئرفورس کوجوابی اقدامات کے لیے تیاررہنے کا حکم دے دیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آج اس سلسلے میں‌بھارتی وزیردفاع نے انڈین ایئرفورس کے قیادت سے ملاقات بھی کی ہے اورآئندہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیاررہنے کا حکم دیا ہے

بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ دیگرافواج کو بھی تیاررہنے کاحکم دیا ہے تاہم ایئرفورس پرزیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں‌ ، راج ناتھ سنگھ نے مزید کہاکہ جس طرح بھارتی فضائیہ بالا کوٹ حملے میں دشمن پردھاک بٹھا چکی ہے ایسے ہی لداخ کے محاذ پربھارتی فضائیہ کی کارکردگی کی توقع ہے

بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کے لیے عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی ہندو متعصب سرکار نے ہندو راج کے عزائم کی تکمیل کے لیے پورے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

یاد رہےکہ آج فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس (اے ایف سی سی) میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیف آف دی ایئر اسٹاف ، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھڈوریا نے وزیر دفاع کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا اوردیش کی حفاظت کےلیے کسی بھی حد تک جانے کا عہد کیا

Leave a reply