مزید دیکھیں

مقبول

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن سے کراچی میں تعینات...

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تصدیق

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ سے تعلق...

بھارتی بحریہ کوبہت بڑا نقصان پہنچ گیا: طیارہ گر کر تباہ، دو افسران ہلاک

کیرالہ :بھارتی بحریہ کوبہت بڑا نقصان پہنچ گیا: طیارہ گر کر تباہ، دو افسران ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کیرایلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کا طیارہ آئی این ایس بحری جہاز سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریاست کیریلہ کے شہر کوچی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی بحریہ کے دو افسران ہلاک ہوئے۔میڈیا کے مطابق بھارتی بحری حکام نے واقعے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ کے طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔