لاہور:ارادے جن کے پختہ ہوں ، نظرجن کی خداپرہو: مبشرلقمان نے اس وقت کردکھایا جب بڑے بڑے میڈیا ادارے بند ہورہے تھے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اداروں اورخصوصا میڈیا کے اداروں کے حوالے سے جو بحران پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے جاری ہے اس پرہدایت ٹی وی پرزبردست گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی مبشرلقمان کو خراج تحسین پیش کیا گیا
باغی ٹی وی کے مطابق ہدایت ٹی وی کے پروگرام کاوش میں میزبان عمران نقوی نے پاکستانی میڈیا بحران پربات کرتے ہوئے ایک سوال کیا کہ پاکستان میں بڑے بڑے ادارے بند ہوگئے ہیں اورمیڈیا اس وقت شدید بحران کا شکارہے ، اس سے بے روزگاری بڑھی ہے . ورکروں کے مسائل بڑھے ہیں
ارادے جن کےپختہ ہوں، نظرجن کی خداپرہو:مبشرلقمان نےاس وقت عمل کردکھایا جب بڑے بڑے میڈیا ادارےبند ہورہےتھے،فرازاحمد pic.twitter.com/Km6TylSrUA
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 1, 2020
عمران نقوی کے سوال کے جواب میں معروف تجزیہ نگارفرازاحمد نے بہت خوبصورت جواب دیا کہ ہاتھوں پرہاتھ رکھ کرچپ کرکے بیٹھ جانا یہ کوئی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، ہمت کرنےسے راستے کھل جاتے ہیں اورایسا ہوا بھی ہے
فرازاحمد نے پروگرام کاوش میں اسی حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے اس وقت ایک بہت بڑی مثال موجود ہے ، فراز احمد نے معروف صحافی مبشرلقمان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تو اسی میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے توکبھی بھی ہمت نہیں ہاری ، یہی وجہ ہے کہ مبشرلقمان نے اسی بحران کے دنوں میں باغی ٹی وی جیسا یوٹیوب چینل پیش کرکے یہ ثابت کیا کہ ہمت کرنے سے کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آتا ہے
فراز احمد نے مزید کہا کہ مبشرلقمان نے باغی ٹی وی قائم کیا پھراس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگاردیا اوراس وقت باغی ٹی وی پاکستان میں ایک زبردست برانڈ بن کرسامنے آیا ہے
فراز احمد نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ ایک طرف بڑے بڑے میڈیا مالکان ورکروں کوبے روزگارکررہے ہیں اور جس کی وجہ سے ان کا معیار بھی گرگیا ہے تو دوسری طرف مبشرلقمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رمضان المبارک میں لائیوسحری ٹرانسمیشن کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے
فرازاحمد نے میزبان عمران نقوی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثال ہے کہ جو لوگ مخلص ہیں اورکچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر وہ مبشرلقمان کی شکل میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ان سے وابستہ لاکھوں لوگوںکو تازہ ترین خبریں،تجزیئے ،تبصرے اوردینی اوردنیاوی مسائل پررہنمائی فراہم کرکے ایک نام کماتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان کا پروگرام بلا تعطل دیکھتے ہیں








