چائے تواکٹھے پی لی مگردل پھربھی دوررہے:پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی آگئی

0
30

لاہور:چائے تواکٹھے پی لی مگردل پھربھی دوررہے:پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی آگئی ،اطلاعات کے مطابق کل رات پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پربھی اندرسے دل نہ مل سکے ،ن لیگ اور مولانا فضل الرحمن "شک ” کرتےرہے ،

اس اہم اجلاس میں کیا گفتگو ہوئی وہ بھی بڑی دلچسپ تھی، پیپلزپارٹی نے بار بار اصرار کے پوچھنے کے بعد جواب دیا کہ استعفے کب دینے ہیں یہ سرپرائز ہی رہنے دیں،

سینیٹ انتخابات میں 12 سے 14 نشستیں جیت سکتے ہیں،آصف علی زرداری نے رائے دے دی مگردوسری طرف یہ بھی کہا گیا کہ اس بات کا کیا یقین ہے کہ اتنی زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں‌، ایک یہ بھی آواز بلند ہوئی کہ ہمارے ارکان اسمبلی اب ہمارے نہیں رہے توپھرکیا گارنٹی ہے

آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر سینٹ الیکشن میں جاتے ہیں تو بھی ہمارا پلڑا بھاری ہوگا،آصف زرداری نے کہا کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں ہر صورت حصہ لینا چاہیے ،

اس اجلاس میں مولانا نے کہا کہ میرا کندھا استعمال کررہے ہیں اورمجھے پتہ ہی نہیں‌کہ تمہارے دلوں میں کیا ہے ، اس پر قائدین نے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مولانا کو اعتماد جگانے کی کوشش کی

اجلاس میں‌پی پی کی طر ف سے کہا گیا کہ ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے اورآئینی طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے

ضمنی انتخابات میں جس حلقہ میں‌ عام انتخابات 2018 میں دوسرے نمبر پر رہی اس جماعت کے امیدوار کو ترجیح دی جائےگی، ضمنی انتخابات میں جس حلقے میں جو پارٹی مضبوط ہوگی اسے سپورٹ کیاجائےگا،

Leave a reply