نومنتخب ایرانی صدر کا مہمان خانہ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

0
28

تہران :نومنتخب ایرانی صدر کا مہمان خانہ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا،اطلاعات کے مطابق نومنتخب ایرانی صدر کی طرف سے دی گئی کھانے کی دعوت کا ہال اوراندازدعوت اس وقت ساری دنیا کا مرکز بنا ہوا ہے

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نومنتخب ایرانی صدر نے اپنے گھرمیں ایک کمرے میں چٹائی بچھائی ہے اوروہاں پرسب مہمانوں کوکھانے کی دعوت دی گئی ہے

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران نومنتخب ایرانی صدر اوردوسرے مہمانان گرامی نیچے زمین پربیٹھ کرکھانا کھا رہے ہیں اس سادہ منظراوربڑی بڑی شخصیات کی سادگی کے یہ مناظردنیا بھرمیں مقبول ہورہے ہیں‌

Leave a reply