اوکاڑہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر اقبال).جرنیلی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،جگہ جگہ گڑھے پڑگئے،22 فور۔ایل تا 31 فور ۔ایل روڈ اوکاڑہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
تفصیل کے مطابق ہزاروں لوگوں کی گذرگاہ جو گزشتہ دو دہائیوں سے اوکاڑہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کا شکار یہ جرنیلی سڑک ہے جو مختلف دیہاتوں کو ساہیوال تا دیپالپور کے لیے سفر کرنے والے کے لیے کم فاصلے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل سڑک ہے جو 22 فور-ایل تا 31 فور۔ایل روڈگزشتہ کئی سالوں سے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے . طلباء دکان دار حضرات کسان اور گاؤں سے شہر کا سفر کرنے والے ہزاروں لوگ اس سڑک پر اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہتے ہیں،اس روڈ ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اس کے علاوہ آئے روز حادثات اور ڈکیتوں کا سلسلہ جاری ہے سماجی حلقوں نے اس روڈ کو فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کیاہے-

Shares: