سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے:اسد قیصرنے یہ بات کیوں اور کہاں کی

0
39

پشاور: سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے:اسد قیصرنے یہ بات کیوں کہاں کی،اطلاعات کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے، سپریم کورٹ میں سینٹ کے حوالے سے کیس گیا ہے تو یہ سپریم کورٹ کے اختیار میں ہے کہ سینٹ میں جب ترامیم کی ضرورت ہوتی ہے تو سپریم کورٹ اس کی تشریح کرتا ہے اس میں ہم نے اپنا جواب سپریم کورٹ کے پاس جمع کروایا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس یہ اختیار ہے کہ اگر کہیں کوئی ابہام ہے تو وہ اس کی تشریح کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ ہم نے ایک ہی مہینے میں قومی اسمبلی سے اٹھارہ بل پاس کیے ہے اور آگے بھی عوام کی مفاد پر مبنی بل اسمبلی سے پاس کراوئیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ دالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام(س)کے سربراہ مولانا حامد الحق سے تفصیلی ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزیردفاع پرویزخان خٹک اور وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمدخان بھی موجودتھے۔

سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقے کواوپرلاناہے،ماضی کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے پرکوئی ترجیح نہیں دی نہ کوئی حکومت عملی اپنائی گئی جبکہ موجودہ حکومت پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبودکیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جووعدے کئے تھے ان وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، ہم نے جب ملک کی باگ ڈورسنبھالی توخزانہ خالی تھا،معیشت کومستحکم کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑے

Leave a reply