اسلام اباد:افغانستان میں گوردوارے پرحملہ ، بھارتی سازش،حملہ کیوں کروایا اہم حقائق سامنے آگئے،باغی ٹی وی کےمطابق افغانستان میں سکھوں کے مذہبی مقامات پرہونے والے دھشت گردانہ حملے کے حقائق نے سب کوحیران کردیا ہے ، یہ حملہ کس نے کیوں کرایا اس حوالے سے عرب نیوز کی سنیئرکالم نگار،تجزیہ نگارمعروف صحافی خاتون نائلہ محسود نے اہم نقاط پیش کیئے ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق نائلہ محسود نے حقائق پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ افغانستان میں سکھوں کے گردوارے پرحملہ ہوتا ہے ساتھ ہی صدر اشرف غنی پاکستان پراس کا الزام تھوپ دیتے ہیں

نائلہ محسود کہتی ہیں کہ حملہ کرنے والے کہہ رہے ہیں کہ ہم ہندوستانی ہیں اورہم نے بھارت میں ہونے والے مظالم کا بدلہ لیا ہے، معروف صحافی کا کہنا ہےکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، کیونکہ بھارت کی انتہا پسند حکومت ملک کے اندر سکھوں اورمسلمانوں کو ایک ہی عینک سے دیکھتی ہے،

ان کے مطابق مسلمان سکھوں کے طرف داراورسکھ مسلمانوں کے طرف دارپھر ان حالات میں یہ کہنا کہ بھارتی مظالم کا بدلہ لیا گیا ہے اس لیے بھی جھوٹ ہے کیونکہ اس میں نقصان بھارت کا نہیں ہوا بلکہ بھارت کے مخالف سمجھی جانی والی سکھ قوم کا ہوا ہے

نائلہ محسود کہتی ہیں کہ دوسری طرف اجیت ڈول اوردیگربھارتی سیکورٹی اہلکار افغانستان آکر اس کی کہانی گھڑنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیےکہ دنیا ساری حقیقت جان چکی ہے

نائلہ محسود کہتی ہیں کہ اصل میں امریکہ افغانستان سے نکل رہا ہے بھارت امریکہ کی مدد کے بغیر افغانستان میں نہیں ٹھہر سکتا ، بھارت نے اربوں ڈالرز کی سرمایا کاری بھی شروع کررکھی ہے افغاسنتان میں اب بھارت کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں کہ امریکہ کے جانے کے بعد بھارت کے ساتھ کیا بیتے گی ،

حملہ آور بھارتی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ ان مسلمانوں میں سے نہیں جو بھارت میں مظالم برداشت کرنے کےبعد بھارت کو فائدہ پہنچانے والا اقدام کریں

نائلہ محسود کہتی ہیں کہ افغانستا ن ہندوستانی داعشیوں کی بڑی تعداد ہے جو بھارت کے مفادات کے لیے استعمال ہوتی رہتی ہے ، حالیہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، اس واقعہ کا کسی کو فائدہ ہو یا نہ ہوا بھارت کو اس کا نقصان ضرور ہوا ہے ،

نائلہ محسود کہتی ہیں‌کہ افغانستان میں بڑی تعداد میں بھارتی داعشی دہشت گرد ہیں جوافغان طالبان کے مخالف سمجھے جاتے ہیں ،بھارت کو امریکہ کے چلے جانے کے بعد اپنا انجام نظر آرہا ہے لہذا بھارت نے امریکہ کویہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ وہ ابھی افغانستان سے نہ جائے لیکن شاید بھارت کو یہ معلوم نہیں کہ امریکہ کےہاتھ میں اب گیم نہیں رہی

Shares: