شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) لاہور روڈ کی آبادی بیگم کوٹ میں دوشیزہ سے دوستی کے تنازعہ پر نوجوان کو اس کے دوست نے قتل کر ڈالا اینٹی آرگنائیزڈ کرائم سیل نے ایک سال قبل بیگم کوٹ میں قتل ہونے والے نوجوان سلیم کے قتل کا معمہ حل کر دیا ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے بتایا ہے کہ سلیم کو اس کے دوست رامیش نے یکم جنوری 2020ء کو ایک دوشیزہ سے دوستی کے تنازعہ پر فائر مار کر قتل کر دیا جس کے بعد خود بھی ملزمان کو تلاش کرنے والوں میں شامل رہنے کے بعد روپوش ہوگیا
گذشتہ روز رامیش کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ شدید دھند کے دوران روپ بدل کر اپنے گھر والوں کو ملنے بیگم کوٹ آیا ہوا ہے جس پر اینٹی آرگنائیزڈ کرائم سیل کے عملے نے انچارج چوہدری محمد لطیف گجر کی نگرانی میں علاقے کا محاصرہ کر کے اسے گرفتار کر لیا دریں اثناء تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کے گیارہ مقدمات میں ملوث ملزم زین عرف زینی کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس نے لاہور روڈ فیکٹری ایریا شرقپور شریف اور فیروز والا کے علاقہ میں یہ وارداتیں کی تھیں








