کے پی حکومت وہ کام کرگئی کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے:بیگانے بھی تعریف کرنے پرمجبور

0
31

پشاور:کے پی حکومت وہ کام کرگئی کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے:بیگانے بھی تعریف کرنے پرمجبور ،اطلاعات کے مطابق صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کے لئے تاریخی بجٹ پیش کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق کے پی بجت میں‌ اقلیتوں کے لیے بجٹ میں 1ارب 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بندوبستی اضلاع میں اقلیتوں کے مذہبی عبادت گاہوں کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بندوبستی اضلاع کے اقلیتی یوتھ پروگرام، مذہبی ہم آہنگی کانفرنسز وغیرہ کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق اس بجٹ میں اقلیتی طلباء کے سکالرشپس اور درسی کتب کے لئے 20 کروڑ روپے مختص جبکہ اقلیتی کمیونٹی کے لیے ویلفیئر پیکج کی مد میں 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں‌

ذراائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں اقلیتی عبادت گاہوں کے لئے 30 کروڑ روپے مختص جبکہ قبائلی اضلاع میں اقلیتوں کے کمیونٹی بیسڈ سکولز کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

ذرائع کے مطابق محکمہ اقلیتی آمور کے قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز مختص جبکہ اقلیتی کمیونٹی کو فنی ترقی کی مد میں 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں‌

Leave a reply