پولیس والے بھی دل رکھتے ہیں : کے پی کے پولیس اہلکار نے زندہ دلی کی مثال قائم کردی

پشاور:پولیس والے بھی دل رکھتے ہیں : کے پی کے پولیس اہلکار نے زندہ دلی کی مثال قائم کردی،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر عام طور پر کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں بےحس لوگ جانوروں پر ظلم کرتے نظر آتے ہیں اور اُن بے زبانوں کو شدید اذیت کا نشانہ بناتے ہیں

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پرخیبر پختونخوا کے ایک ایسے زندہ دل پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے ایک کُتے کو نہر میں ڈوبنے سے بچاکر بہادری اور زندہ دلی کی مثال قائم کردی ہے۔

 

 

یہ ویڈیو پولیس سپرنٹنڈنٹ حسن جہانگیر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار نے نہر میں ڈوبتے ہوئے کُتے کی جان بچائی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ حسن جہانگیر نے بتایا کہ ’یہ کُتا نہر میں گِرگیا تھا اور نہر سے باہر نہیں نکل پارہا تھا لیکن خیبرپختونخوا کے اِس بہادر کانسٹیبل نے سُپر ہیرو کا کردار ادا کرتے ہوئے اِس بےزبان جانور کو بچالیا۔‘

کے پی کے پولیس کانسٹیبل کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ہر کوئی اُن کی تعریف کرتا نظر آرہا ہے اور اُن کے اِس نیک کام نے اُنہیں بےحد مشہور کردیا ہے۔

Comments are closed.