نئی دہلی: کرونا علاج اور ایلوپیتھی کا مذاق اڑانے پر متنازع شخصیت کے خلاف قانون حرکت میں آگیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے ڈاکٹرز نے کرونا علاج اور ایلوپیتھی کا مذاق اڑانے پر متنازع شخصیت یوگا گرو بابا رام دیو کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع شخصیت بابا رام دیو نے ملک میں کرونا پھیلنے اور ہلاکتوں کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو قرار دیا جبکہ آکسیجن کے ذریعے سانس لینے کی کوشش پر بھی بے بنیاد تبصرہ کیا۔

ایلوپیتھی ادویات ، علاج اور ڈاکٹرز کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر ڈاکٹرز نے بابا رام دیو کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور ملک بھر کے ڈاکٹرز کو ایک اتحاد بنانے کا مشورہ دیا۔

بابا رام دیو کے خلاف آئی ایم اے بھی میدان میں آئی اور انہوں نے بابا رام کو قانونی نوٹس بھیجا۔ قانونی چارہ جوئی کے باوجود بابا رام نے اپنے بیانات کا سلسلہ ترک نہیں کیا اور مزید ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ملک بھر میں مختلف کاروباروں سے منسلک عہدیداروں سے بات چیت کر تے ہوئے بابا رام نے کہا کہ ؔکسی کے باپ میں دم نہیں ہے جو رام دیو کو گرفتار کر سکے۔

Shares: