لندن:احمد نواز کے برطانیہ کے شاہی محل میں تذکرے، بدل سکتا ہے دنیا کو "احمد نواز”،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد احمد نواز جوکہ دنیا بھرمیں امن وبھائی چارہ اورمعیاری تعلیم سب کےلیے کا مقصد لے کراس وقت بڑی محنت سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے،
I’m extremely honoured to be awarded ‘The Legacy award 2019’ for my global campaign.
It was an absolute pleasure to be invited by HRH Prince Williams to @KensingtonRoyal for tea and share my work for young people with him.
He told me that he loved his recent visit to Pakistan 😊 pic.twitter.com/g31oztaMoL— Ahmad Nawaz (@Ahmadnawazaps) November 27, 2019
باغی ٹی وی کے مطابق احمد نواز کو اسی محنت اور کام کی وجہ سے برطانیہ میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا ہے،وہ بھی کہتے ہیںکہ اس کے لیے یہ اعزاز سے کم نہیںکہ برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے میرے کام کو بہت سراہا گیا ہے،احمد نواز کہتے ہیںکہ اس کے لے ‘The Legacy award 2019’ایک بہت بڑااعزاز ہے

لندن سےذرائع کے مطابق احمد نواز کہتے ہیںکہ دنیا میں امن وامان ،بھائی چارے اورہرکسی کے لیے معیاری تعلیم کے سلسلے میں میری کوششوں کوبرطانیہ کے شاہی محل میںبھی سراہا گیا اوراسی وجہ سے شہزادہ ولیم نےمجھے اپنے محل میںبلاکرجو اعزاز دیا ہے وہ بہت خوشی کی بات ہے، جس طرح میری عزت افزائی کی گئی اورمیری تواضع کی گئی یہ میرے کام کی عمدگی اوربہتری کی تائید ہے

احمد نواز کہتے ہیںکہ اس موقع پر شزادہ ولیم نے خصوصی طورپراپنے دورہ پاکستا ن کاتذکرہ بھی کیااورپاکستانیوں کی طرف سے ملنے والی عزت اورمہمان نوازی پرپاکستانیوں کا شکریہ بھی اداکیا ،یاد رہے کہ 18 سالہ احمد نواز معاشرے میںامن وامان اوربھائی چارے کی فضا پیداکرنے اورہرکسی کےلیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں








